صفحات

اتوار، 28 نومبر، 2010

kerdar

اچھے آدمی کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے۔ کہ لاکھ کوشش کرے لیکن بُرا نہیں بن سکتا ۔اور بُرے آدمی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ وہ کبھی بھی اچھا نہیں بن سکتا۔ اب قصور کس کا ہے۔ اُس عمل کا جو اچھا اور بُرا میں تقسیم ہے۔ یا اُس آدمی کا جس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔جو مجبور ہے اپنے اُس کردار کو نبھانے کے لیے جو اُسے دیا گیا ہے۔ فیصلہ کون کرے گا؟

جمعہ، 19 نومبر، 2010

Sahib-e-hasiyat

شور آپ کے چشمے کا نمبر بڑھ گیا ہے، کیا"
"نہیں کیا ہوا ہے؟"
"کل کے پوسٹ میں آپ نے تحریر کیا تھا کہ ٹمپلیٹ میں آر۔ آر۔ ایس فیڈ کی کمی ہے۔ لیکن اِس میں تو آر۔ آر۔ ایس فیڈ موجود ہے۔"
"اچھا، لگتا ہے آج کل میرا دھیان کچھ بٹا ہوا ہے "
"کیا پریشانی ہے۔"
"میں یہ سوچ سوچ کر کچھ پریشان ہوں کہ عید قربان جو مسلمانوں کے لئے ایک خوشی کا دن تھا۔ اب دکھاؤے کا دن بن گیا ہے۔ بڑے بڑے صاحب حیثیت لوگ اپنے پیسے کی طاقت کا بھرپور طریقے سے دکھاؤا کرتے ہیں۔ عید کے موقع پر صرف یہ سننے کو ملتا ہے کہ کس نے کتنے ہزار کتنے لاکھ روپے میں قربانی کا جانور خریدا ہے۔ کس نے کتنے جانور قربان کئے۔ اپنے سب سے پیاری چیز کو اللہ تعالٰی کی راہ میں قربان کرنے کا جو واقع عید الضٰی کی وجہ بنا تھا اب وہ شاید ختم ہوتا جارہا ہے۔ دلوں کا حال تو اللہ پاک بہتر جانتے ہیں۔ لیکن اب عید قربان میں صرف یہ دکھائی دیتا ہے کہ کوئی کتنا صاحبِ حیثیت ہے۔"

بدھ، 17 نومبر، 2010

Eid ul Azha

آج عید ہے۔ شور نے چند دن پہلے اپنے بلاگر والے بلاگ کو ایک نیا لبادہ پہنایا۔ یہ بلاگ کے لئے شور کی طرف سے عید کا جوڑا ہے۔ اس ٹمپلیٹ کے ساتھ شور نےاپنی سہولت کے لئےکچھ چیھڑ کانی کی ہے۔ اِس ٹمپلیٹ میں سب سے اچھا انٹر نیٹ ایکسپلورر 6 میں ٹھیک ٹھاک دیکھائی دینا ہے۔ اِس میں بس آر۔ آر۔ ایس۔ فیڈ کی کمی ہے۔ شور اِس ٹمپلیٹ میں آر۔ آر۔ ایس۔ فیڈ شامل کرنے کا سوچ رہا ہے۔ کامیاب ہوا تو ٹھیک یہی کچھ عرصے تک بلاگ پر رہے گا۔ نہیں۔ تو ٹمپلیٹ کی کمی نہیں دوست ایک ڈھونڈ ہزار مل جائیں گے۔
آپ سب کو عید کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔

پیر، 15 نومبر، 2010

kam

اے زندگی! یہ کام فقط کام کب تلک
اتنا تو وقت دے کہ اُسے یاد کرسکوں

آجکل شور کی ذہنی کیفیت کا اظہار اس شعر سے بہتر نہیں ہوسکتا ۔

پیر، 8 نومبر، 2010

Nayab Shaye

ایمانداری کے متعلق شور سوچتا ہےکہ یہ ایک نایاب شئے ہے۔ جو آجکل دستیاب نہیں۔ اور بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ مگر اِس نایاب شئے کی مارکیٹ ویلیو زیرو ہے۔

پیر، 1 نومبر، 2010

Aas pass hai Khuda

انڈین میوزک اور فلم انڈسٹری میں پچھلے چند سالوں سے راحت فتح علی خان ایک لازمی حصہ بن گئے ہیں تقریباً ہر دوسرے تیسرے بڑی فلم میں راحت فتح علی خان کا کوئی نہ کوئی گیت شامل ہوتا ہے۔اور وہ گیت ریکارڈ ہوتے ہی کامیابی کا سر ٹیفیکٹ حاصل کرلیتا ہے۔ اس میں کمال صرف اور صرف راحت فتح علی خان کی اُس متاثر کن آواز کا ہے۔ جیسے جب بھی سنو دل کو ایک سکون ملتا ہے۔ شور کے نزدیک راحت فتح علی خان کی آواز کسی بھی انڈین فلم ایکٹر پر سوٹ نہیں کرتا لیکن پھر بھی اُس کے گائیے ہوئے گیت کامیاب ہیں۔ شور کو یہی لگتا ہے کہ ٹی وی پر راحت فتح علی خان کا جب بھی کوئی گیت آتا ہے۔ تو لوگ اسکرین پہ نظر آنے والوں کو بھول کر صرف راحت فتح علی خان کی آواز کو سننے لگتے ہیں۔ دوسروں کے بارے میں اگر شور کی رائے غلط ہو تو کوئی بات نہیں لیکن شور کا اپنا یہی حال ہے۔
چلو راحت فتح علی خان کا ایک اور گیت سنتے ہیں جو نئی فلم "انجانا انجانی" سے ہے۔
فلم:۔ انجانا انجانی
میوزک:۔ ویشال شیھکر
بول:۔ ویشال
اس خوبصورت گانے کو اِس لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
آس پاس ہے خدا