صفحات

جمعہ، 15 جولائی، 2011

درندہ

 روٹی اور بوٹی کے لئے لڑنے والے کو کتا کہتے ہیں اور جو روٹی، کپڑا اور مکان کے لئے لڑتا ہے اُس بے چارے کو عام آدمی کہتے ہیں۔ بے چارا اِس لئے کیونکہ یہ ساری زندگی روٹی، کپڑا اور مکان کے حصول کے لئے جہدوجد کرتا رہتا ہے۔ ساری زندگی روتا ہے گِڑگِڑاتا ہے تاکہ وہ روٹی، کپڑا اور مکان کے لڑائی میں شامل رہے۔ اور افسوس کے بات یہ ہے کہ اِس لڑائی میں اُس کے جیتنے کے امکان بہت ہی کم ہیں۔ اور ہارنے کے امکان حد سے زیادہ ہیں۔، لیکن پھر بھی ایک عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے لئے لڑنا ہے۔ یہ لڑائی اُس کی مجبوری اور ضروری ہے۔
اور جو کرسی کے لئے لڑتے اور لڑواتے ہیں۔ شور اُنھیں درندہ کہہ رہا ہے۔ آپ شاید اُسے سیاست دان کہتے ہیں۔