صفحات

new movies songs لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
new movies songs لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 7 اپریل، 2011

Sau Gram Zindagi

"گذارش" فلم کا ایک گانا ہے۔ جیسے گایا کنال گانجا والا نے اور لیرکس کس کے ہیں یہ شور کو پتا نہیں۔ میوزک سنجے لیلا بھنسالی نے دیا ہے۔ اس گانے میں پتا نہیں کیا بات ہے۔ شور نے جب سے سنا ہے۔ اِس کا دیوانہ بن گیا ہے۔ گانے کے بول بھی عجیب غریب ہیں۔ "سو گرام زندگی " ۔ پورے گانے کے بول عام فہم ہیں۔ شاید اسی وجہ سے شور کو یہ گانا پسند ہیں۔
شور کے پسندیدہ گانے کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئیے۔
سو گرام زندگی

اتوار، 26 دسمبر، 2010

Noon Meem Rashid ki Nazam

پہلے فلمی گیتوں میں موسیقی کے ساتھ ساتھ شاعری میں بھی دھیان دیا جاتا تھا۔ لیکن آجکل کے فلمی شاعری میں ایسے عام اور بازاری لفظ استعمال ہوتے ہیں۔ جنھیں سن کر اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی عام سا سامعی اپنا سر پکڑ کر رہے جاتا ہے۔ لیکن اس دور میں اگر کسی فلم میں اچھے شاعر کا کلام لیا جاتا ہے۔ تو شور بطورِ خاص اُس گیت کو سنتا ہے۔
ڈان نیوز میں ایک فلم پیپلی لائیو کے بارے میں یہ لکھا ہوا تھا کہ اِس میں ن۔ م ۔ راشد صاحب کا ایک نظم لیا گیا ہے۔شور نے فوراً پیپلی لائیو کے گانے چیک کئے ۔ لیکن ایک گڑبڑ یہ ہوئی کہ نظم کے بول شور کے دماغ سے نکل گئے تھے۔ شور کو صرف یہ یاد رہا کہ اِس نظم کو انڈین اوکشن نے گایا ہے۔ پورا البم سننے کے بعد شور کو یہ نظم( زندگی سے ڈرتے ہو۔) ن۔ م۔ راشد صاحب کا لگ رہا ہے۔ اگر شور غلط ہے تو بخش دیجیئے گا۔

پیر، 1 نومبر، 2010

Aas pass hai Khuda

انڈین میوزک اور فلم انڈسٹری میں پچھلے چند سالوں سے راحت فتح علی خان ایک لازمی حصہ بن گئے ہیں تقریباً ہر دوسرے تیسرے بڑی فلم میں راحت فتح علی خان کا کوئی نہ کوئی گیت شامل ہوتا ہے۔اور وہ گیت ریکارڈ ہوتے ہی کامیابی کا سر ٹیفیکٹ حاصل کرلیتا ہے۔ اس میں کمال صرف اور صرف راحت فتح علی خان کی اُس متاثر کن آواز کا ہے۔ جیسے جب بھی سنو دل کو ایک سکون ملتا ہے۔ شور کے نزدیک راحت فتح علی خان کی آواز کسی بھی انڈین فلم ایکٹر پر سوٹ نہیں کرتا لیکن پھر بھی اُس کے گائیے ہوئے گیت کامیاب ہیں۔ شور کو یہی لگتا ہے کہ ٹی وی پر راحت فتح علی خان کا جب بھی کوئی گیت آتا ہے۔ تو لوگ اسکرین پہ نظر آنے والوں کو بھول کر صرف راحت فتح علی خان کی آواز کو سننے لگتے ہیں۔ دوسروں کے بارے میں اگر شور کی رائے غلط ہو تو کوئی بات نہیں لیکن شور کا اپنا یہی حال ہے۔
چلو راحت فتح علی خان کا ایک اور گیت سنتے ہیں جو نئی فلم "انجانا انجانی" سے ہے۔
فلم:۔ انجانا انجانی
میوزک:۔ ویشال شیھکر
بول:۔ ویشال
اس خوبصورت گانے کو اِس لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
آس پاس ہے خدا