صفحات

جمعرات، 2 دسمبر، 2010

Follow Me, I Follow You

پچھلے دو تین دن سے شور فالو می,آئی فالو یو کا کھیل کھیل رہا ہے۔ ہوا یوں کہ شور نے اپنے بلاگ کو نیٹ ورکس پر رجسٹر کیا ہوا ہے۔ فیس بک پہ نیٹ ورکس کے ڈسکیشن والے صفحے پر فالو می, آئی فالو یو کے ٹاپکس پر چند لنک بنے ہوئے تھے۔ شور نے بنا کچھ سوچے سمجھے وہاں اپنے بلاگ کا ایڈریس دے دیا۔ شور کو ذرا بھی اُمید نہیں تھا کہ اُس کے بلاگ کو کوئی فالو کرے گا۔ لیکن چند منٹ کے بعد شور کے بلاگ میں کچھ نئے فالور نظر آئے۔ جواب میں شور نے بھی اُن بلاگروں کو فالو کیا۔ اُن کے شور بلاگ کو فالو کرنے سے شور کو کیا فائدہ ملے گا۔ یہ تو شور نہیں جانتا اور نا ہی شور کو پتا ہے کہ اُن کے بلاگ کو شور کے فالو کرنے سے کیا فائدہ ملے گا۔ اِن فالورز میں شاید ہی کوئی شور بلاگ کی زبان سمجھ سکتا ہے۔ کیونکہ وہ ٹھرے آقاؤں کے زبان یعنی انگریزی بولنے والے اور شور ٹھرا غلاموں کی زبان اردو بولنے والا۔ ایک پرانا محاورا ہے اگر غلط ہوا تو شور کو بخش دو۔ "یار من ترکی او من ترکی نمی دانم"
وہ اگر اردو نہیں جانتے تو ہم بھی انگریزی نہیں سمجھتے۔ لیکن پھر بھی فالو تو کر رہے ہیں ایک دوسرے کو ،یہی بہت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں