صفحات

بدھ، 7 اپریل، 2010

shoaib malik sania mirza

آج شور بہت غصّے میں ہے۔اور یہ غلط ہےدراصل غصّہ شور میں ہے۔ لیکن کیوں۔ ۔ ۔ یہ تو پوچھئیے۔ بات یہ ہے۔ کہ آج کل شور ٹی وی آن کرتا ہے تو ہر چینل پہ شعیب ملک اورثانیہ مرزا ، فیس بک پہ لاگ ان ہوتا ہے وہاں بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ، کسی دوست سے ملے تو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ۔ شور کے سر میں درد ہونے لگا ہے اِن دونوں کے ذکر سے ، آخر کیا کیا ہے۔ اِس کے علاوہ اِن دونوں نے ۔ ایک نے شادی کی ، دوسرے نے منگنی کی ۔ پھرایک نے شادی کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ دوسرے نے منگنی کو ختم کیا ۔ پھر دو مشہور دل جلے ملے اب دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں۔ تو کیا ہوا۔ ہر دن ہزاروں لوگ شادیاں کرتے ہیں۔ لیکن لوگ اِس شادی کو ایسا سمجھ رہے ہیں جیسے کہ کسی نے ملک فتح کرلیا ہو۔
اگر شعیب ملک ایک کرکٹر نہ ہوتا اور ثانیہ مرزا ٹینس کی کھیل سے تعلق نہ رکھتی تو دونوں کی شادی کے مسئلے پر اتنا ڈرامہ ہوتا؟؟ شاید نہیں ۔
آخر میں اک بات شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے اِس ڈرامے کو دیکھ کر شور کہ سمجھ میں بس اتنا آرہا ہے کہ یہ دونوں کے کھیل کے میدان میں کامیابی کا گراپ مسلسل نیچے کیوں جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں