صفحات

kuch log لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
kuch log لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 16 دسمبر، 2009

kuch kahene ka moqah to do

ایک جگہ چند دوست بیٹھے گفتگو کررہے تھے۔ گفتگو میں ایک دوست کسی کو بولنے کا موقع نہیں دے رہا تھا۔ جب بھی کوئی کچھ کہے رہا ہوتا۔ تو وہ شخص اُس کی بات کو درمیان میں کاٹ کر خود کہنے لگتا ۔ کچھ دیر تک اُس کی اِس عادت کو برداشت کیا گیا۔ پھر ایک سے صبر نہ ہوا۔ اُس نے یہ طریقہ اپنایا کہ وہ شخص جب کبھی کچھ کہنے کہ کوشش کرتا وہ بات کو درمیان میں کاٹ لیتا، اُس شخص کو کوئی بھی بات مکمل کرنے نہیں دے رہا تھا۔ اُس شخص نے آخر تنگ آ کر کہا ۔ کہ بھائی مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دے دو۔ تو اُس شخص نے جواب دیا کہ آپ نے کبھی خود کسی کو بولنے کا موقع دیاتھا جواب موقع مانگ رہے ہو۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خود کسی کو بولنے نہیں دیتے لیکن جب اُسے کوئی بولنے نہیں دیتا بُرا مان جاتے ہیں۔

جمعرات، 29 اکتوبر، 2009

سایے جیسے لوگ

کچھ لوگ سایے کی طرح ہوتے ہیں ۔ جس طرح انسان سایے کے آگے چلتا ہے تو سایہ اُس کے پیچھے چلنے لگتا ہے۔ اور انسان سایے کے پیچھے چلنا شروع کردے تو سایہ اُس کے آگے چلنے لگتاہے۔ ایسا لوگ ہمیشہ تنہا ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگوں کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے ۔ اور لوگوں کو بھی اِن کے آگے پیچھے چلنے کو زیادہ شوق نہیں ہوتا ہے۔
۔