انٹر نیٹ پر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ۔ یہی سمجھ میں آتا ہے کہ موجودہ دور کا انسان خود کو کچھ زیادہ ہی تنہا محسوس کرنے لگا ہے۔ آج کے دور میں جو بھی انٹر نیٹ کا استعمال کرتا ہے۔ اِن میں اکثریت ایسے ہیں جو صرف اور صرف نئے دوست بنانے، یا پرانے دوستوں سے بات کرنے کے لئے کسی نہ کسی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر جاتے ہیں۔ یہ کون لوگ ہوتے ہیں۔ اک آسان سا سوال ۔۔ اور اِس آسان سے سوال کا شور کے پاس سیدھا سا جواب ہے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں۔ جن کے آس پاس تو لوگوں کی بھیڑ ہے۔ لیکن اُس بھیڑ میں اُنھیں ایسا کوئی بھی نظر نہیں آتا جن سے یہ لوگ اپنی دل کی بات کرسکیں۔ اُنھیں کچھ سنا سکیں ۔ اُن سے کچھ سن سکیں۔ اُنھیں اپنے گھر،رشتے داروں اور دوستوں میں وہ کردار نظر نہیں آتا جن سے وہ اپنی خیالات شیئر کر سکیں۔ اِس کی اک وجہ تو ٹیکنالوجی کی وہ سہولتیں ہیں۔ جس نے انسان کی سوشل لائف کو بگاڑ دیا ہے۔ ٹی وی ، موبائل ، انٹرنیٹ کا یہ دورانسان کو اپنوں سے کتنا دور کئے ہوئے ہیں اس بات کا احساس اُسے تب ہوگا۔ جب اک دن کے لئے اُس سے یہ سہولتیں اچانک واپس لے لی جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں