فروری کی 3 کو شور 50 گیگس (50 گیگس فری ویب اسپیس سائٹ ہے) پہ انٹرنیٹ کی بلاگنگ دنیا میں آگیا۔ بلاگنگ شور کے نزدیک لوگوں کے اُن رویّوں کو بیان کرنا جن سے انسان کو خوشی یا دکھ ہوتا ہے۔ اُن احساسات کا ذکر کرنا جن کا شکار انسان ہوتا ہے۔ آسان لفظوں میں دل کی بھڑاس نکالنا۔ بلے اِس کا کچھ فائدہ نہ ہو۔
اِس 3فروری کو شور کے بلاگنگ کو دو سال ہوچکا ہے۔ اِن دو سالوں میں شور نے ایک سو چالیس سے زیادہ پوسٹ کی ہیں۔ بلاگ میں کمنٹس کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اِس کے ایک وجہ شور کے لکھے ہوئے بکواس میں کچھ مرچ مصالحہ نہیں ہے۔ دوسرا شور کا بلاگ اردو میں ہے۔ اور اردو بلاگر گروپ سے ابھی چند مہینے ہوئے شامل ہونے کی کوشش کی۔ اردو ویب سیارہ والے دو تین دفعہ شور کی درخواست کو نامنظور کر چکیں ہیں۔ فیس بک پہ ایک اردو بلاگر گروپ بھی ہے۔ جس کا شور بھی ممبر ہے۔ جہاں اردو بلاگنگ کے بارے کم اور شعر و شاعری کے متعلق زیادہ پڑھنے کو ملتا ہے۔ شور بلاگ پہ تبصروں کی کمی کا سب سے بڑی وجہ شور یہ سمجھتا ہے۔ کہ جب تک آپ کسی کے بلاگ پہ تبصرہ نہیں کریں گے آپ کے بلاگ پر بھی کوئی تبصرہ نہیں ہوگا۔ "یہاں پہلے آپ، پھر میں" کا فارمولا رائج ہے۔ اور شور کے دوڑ صرف اپنے بلاگ تک ہی محدود ہے۔ یا زیادہ سے زیادہ کسی نئے تجربے کی تلاش میں کچھ انگریزی بلاگروں کی سائٹس میں دراندازی کرنے چلا جاتا ہے۔ خیر شور کو اپنے خامیوں کا پتا ہے۔ اِس لئے جو ہوچکا ہے۔ اچھا۔ جو ہورہا ہے ۔ اچھا۔ اور جو ہوگا وہ بھی اچھا۔
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںآپ کی توجہ اردو بلاگز ایگریگیٹر کی طرف دلانا چاہوں گا جو کہ اردو بلاگنگ کے لیے بہترین کمیونٹی پلیس ہے۔
www.urdublogz.com
وعلیکم سلام
جواب دیںحذف کریںسب سے پہلے تو شور آپ کو اپنے بلاگ پر خوش آمدید کہتا ہے۔ اِس سائٹ میں شمولیت کی ایک دو دفعہ شور نے کوشش کی تھی۔ پتا نہیں کیا مسئلہ تھا ہر بار ایک ایرر آجاتا۔ چلو ایک اور بار کوشش کرتے ہیں۔ شکریہ