صفحات

اتوار، 31 اکتوبر، 2010

Shor's Brithday

کمزور، لاغر جسم، دبلا پتلا پھونک مارو تو اُڑ جائے گا۔ بکھرے بال، آنکھوں پہ نظر کا چشمے کے ساتھ ساتھ بے چینی، ہلکی مونچھیں ، ناک پہ غصہ، اور ہونٹوں پہ مسکراہٹ کا ظہور بہت کم ہی نظر آتا ہے۔ آپ سوچ رہے ہیں میں آج کس شخصیت کا خاکہ پیش کرنا چاہ رہا ہوں۔ وہی جو آج ایک سال اور بوڑھا ہوگیا۔ جس کی زندگی کا ایک اور سال گھٹ گیا۔ چلو اتنے تلخ باتوں کا آئینہ دکھانے کے بعد شور کو مبارک باد دیتے ہیں۔ کیونکہ آج اُس کا سالگرہ ہے۔ بلاگ پر شور اپنا سالگرہ دوسری دفعہ منا رہا ہے۔ لیکن حقیقت میں شور آج کتنے سال کا ہوگیا ہے۔ پتا نہیں یار۔ ۔ لیکن جس طرح کی باتیں وہ کرتا ہے۔ اِس سے اُس کی عمر اندازاً 100 کے آس پاس ہونا چاہیئے۔

2 تبصرے:

  1. یار یہ شور پٹھان ہے؟
    نیز اردو بلاگستان میں شور اتنا خاموش کیوں ہے؟
    اور ہاں سالگرہ مبارک۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. سب سے پہلے تو خوش آمدید
    نہیں عثمان صاحب شور کو آپ شور ہی رہنے دیجئیے۔
    اردو بلاگستان میں شور کی شور شرابہ کو ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے۔ اِس شور نے کسی کو متوجہ نہیں کیا یا متوجہ کرنے کی کوشش نہیں کی یہ شور کی اپنی سستی ہے۔
    خیر مبارک
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں